03 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار 30 سیاسی رہنماؤں کی فہرست آصف علی زرداری کے حوالے کر دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما رانا فاروق سعید، حسن مرتضیٰ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ ، ثمینہ گھرکی اور دیگر شامل تھے رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے تیار 30 رہنماؤں کی لسٹ آصف علی زرداری کو پیش کی ۔