اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی

12 May 2023
12 May 2023

(لاہور نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور میں جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کرلی اور دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔

اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

سکیورٹی اداروں نے شرپسندوں میں اویس مشتاق،عباد فاروق، محمد حاشر خان اور جہانزیب کی نشاندہی کر لی ، پرتشدد کارکنان مسلح آتشیں اسلحہ، ڈنڈے ، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آرہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے