اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف درخواست 1 لاکھ روپے جرمانے کیساتھ خارج

20 Apr 2023
20 Apr 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے بشری بی بی کی درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کیساتھ خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو ایک لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر ریمارکس میں کہا آپ نے غیر ضروری درخواست دائر کی ہے،لارجر بینچ پہلے ہی عید کے دوران عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے چکا ہے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ زمان پارک میں عید تعطیلات کے دوران آپریشن کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے یہ بتائیں کہ مفروضوں پر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشہ کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

 درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ  عدالت پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے