اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے مختص ،ہم صرف کام، کام اور کام پر یقین رکھتے ہیں:بزدار

12 Dec 2020
12 Dec 2020

(لاہو نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے مختص کردیئے گئے۔ ماں اور بچے کی صحت کے لئے مخصوص سٹیٹ آف دی آرٹ یہ ہسپتال 600بستروں پر مشتمل ہو گا۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بننے سے 910 بستروں پر مشتمل گنگا رام ہسپتال کے بیڈز کی تعداد 1510 ہو جائے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گنگا رام ہسپتال میں تعمیر ہونے والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال منصوبے کا جائزہ لیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدا یت ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے پر مجموعی طور پر تقریباً 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔ہسپتال کی عمارت کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔عثمان بزدار3 ارب روپے کی لاگت سے طبی آلات اور مشینری خریدی جائے گی۔ماں اور بچے کی صحت کے لئے مخصوص سٹیٹ آف دی آرٹ یہ ہسپتال 600بستروں پر مشتمل ہو گا۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بننے سے 910 بستروں پر مشتمل گنگا رام ہسپتال کے بیڈز کی تعداد 1510 ہو جائے گی۔ہسپتال میں خواتین کے پیچیدہ امراض کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ منصوبہ ماں اور بچے کی صحت کے لئے ایک انقلابی حیثیت کا حامل ہے۔اس ہسپتال کا کریڈٹ تحریک انصاف کی عوام دوست حکومت کو جاتا ہے جس کی ترجیح ہمیشہ شعبہ صحت رہاہے۔صحت مند معاشرہ کی بنیاد ماں اور بچے کا صحت مند ہونا ہے۔ہم صرف کام، کام اور کام پر یقین رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ ہم باتیں نہیں عملی اقدامات کرتے ہیں جس کی مثال مدر اینڈچائلڈ ہسپتال کا منصوبہ ہے۔لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔لاہو ر میں 28سال کے بعد پہلا جنرل ہسپتال بنانے کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کو حاصل ہوگا۔اس ہسپتال کو 9ارب روپے کی لاگت سے 124کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ہم ترقیاتی منصوبوں کو نہ صرف بروقت مکمل کرائیں گے بلکہ ان منصوبوں میں شفافیت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگا رام ہسپتال کے دورہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں، اپوزیشن سے بیٹھ کر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے، کورونا صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کیا دنیا میں کہیں جلسے جلوس ہو رہے ہیں جو ہم کر رہے ہیں، کون سی ایمرجنسی آگئی جو جلسے کیے جا رہے ہیں ؟ سب آن بورڈ ہیں کسی سے اختلاف نہیں، پی ڈی ایم کے جلسے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے