اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فوکس صرف جیت، یقین ہے ورلڈکپ ٹرافی لے کر آئیں گے: بابر اعظم

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے اور یقین ہے کہ ورلڈکپ جیت کر لائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے، ماضی میں جو ہو گیا وہ ہوگیا، ماضی میں بھی ہماری کوشش تھی کہ ٹرافی لانی ہے، ہم ورلڈ کپ میں اپنا 100 فیصد دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کو ٹی 20 سے نہیں ملایا جا سکتا، ٹیم کیلئے جو بہتر تھا ہم نے وہ فیصلے کیے، کھلاڑی آپس میں یہی بات کر رہے ہیں کہ ٹرافی کیسے لانی ہے۔

"محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی"

بابر اعظم نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا انہیں پرفارم کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کرسکے، جو کھلاڑی ٹیم کیلئے بہتر تھے ان کو شامل کیا، محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی تھی، ٹاپ آرڈر میں اس وقت رضوان، فخر اور صائم ایوب بہتر پرفارم کر رہے ہیں۔ 

"عامر جمال کو پالش ہونے میں وقت لگے گا"

قومی کپتان نے کہا کہ حارث رؤف کی فٹنس میں بہت جلد بہتری آئی ہے، یقین نہیں تھا وہ اتنی جلدی فٹ ہو جائے گا، حارث آرام کے بعد واپس آرہا ہے امید ہے اچھا پرفارم کرے گا جبکہ عامر جمال کو پالش ہونے میں مزید وقت لگے گا۔

بابر اعظم نے محسن نقوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔

"میرے لیے پندرہ کے پندرہ کھلاڑی اہم ہیں"

ان کا کہنا تھا کہ یہ پرسنل گیم نہیں ہو رہی، جو ٹیم کیلئے بہتر ہوگا اس پر بیٹھ کر بات کریں گے، جو ٹیم کیلئے بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ لائن اپ ہوگی اس کے ساتھ جائیں گے، پچ کے مطابق پلاننگ کریں گے، میرے لیے پندرہ کے پندرہ کھلاڑی اہم ہیں۔

"پراعتماد رہیں ہم جیتیں گے"

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے پر اعتماد رہیں ہم جیتیں گے، امید ہمیشہ رکھنی چاہیے، کوشش کرتے ہیں ایک ٹیم کے طور پر جیتیں، فینز کے چہروں پر خوشیاں لانے کی کوشش کرتے ہیں، ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے وقت کم ہے۔

"حسن علی بیک اپ ہے 15 میں نہیں"

قومی کپتان نے کہا کہ باؤلنگ اور بیٹنگ کمبی نیشن پر کام ہو گیا ہے، حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے، یہ نہیں کہ وہ 15 میں ہے، حسن علی کو کرکٹ کا تجربہ ہے، زمان خان بیسٹ باؤلرہے، ہمارے پاس نئے بال کے ساتھ تین چار باؤلرز ہیں، تمام 7 چیف سلیکٹرز نے اپنی اپنی رائے دی ہے پھر وہ سلیکٹ ہوا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں، پریشر ہمیشہ رہتا ہے، آپ لوگ سپورٹ کرتے رہے تو پریشر نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے