اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں اکثر افراد زور سے چھینک کیوں مارتے ہیں؟ماہرین نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے اکثر افراد کی جانب سے زور سے چھینک مارنے کی طبی وجہ بیان کردی۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ افراد زور دار آواز میں ہنستے ہیں جبکہ کچھ خاموشی سے، ایسا ہی چھینک کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھینکیں بنیادی طور پر ہماری شخصیت اور شخصی عادات کا اظہار کرتی ہیں، چاہے آپ کو اس کا احساس ہو یا نہ ہو۔

یہی وجہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں عموماً مردوں کی چھینکوں کی آواز زیادہ بلند ہوتی ہےکیونکہ ان پر خاموش رہنے کا سماجی دباؤ نہیں ہوتا۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 45 فیصد مرد بلند آواز سے چھینکنا پسند کرتے ہیں جبکہ 32 فیصد خواتین چھینکوں کو ہر ممکن حد تک روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔

لاشعوری کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کا حجم اور گنجائش بھی چھینک کی آواز پر اثر انداز ہونے والے عناصر ہیں۔ماہرین کے مطابق آپ جتنی دیر تک سانس روکتے ہیں، چھینک کی آواز اتنی زیادہ ڈرامائی ہوگی۔

حقیقت تو یہ ہے کہ چھینک روکنے کی کوشش کبھی نہیں کرنی چاہیےکیونکہ اس سے سانس کی نالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کچھ عرصے قبل ایسا ہی ایک عجیب کیس سامنے آیا تھا،اس کیس میں ایک شخص نے چھینک روکنے کی کوشش کی تو اس کی سانس کی نالی میں سوراخ ہوگیا۔خوش قسمتی سے اس شخص کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور علاج کے بعد ٹھیک ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے