اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن: پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ، فوجی اڈے تباہ کئے

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) جنگِ ستمبر 1965ء کے آٹھویں دن پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک ناکارہ اور فوجی اڈے راکھ کر دیئے تھے۔

ستمبر 1965 کی جنگ کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، وزیرآباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھی بھارتی فضائیہ کے حملوں کی زد میں رہیں۔

پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا، سیالکوٹ کے علاقے میں پاک فوج نے بھارتی فوج کے 21 ٹینک ناکارہ بنا دیئے، جبکہ بھارتی فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

پاک فوج کے جوانوں کی کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لئے گھروں سے نکل آئے، بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان تین میل لمبی سڑک بھی تباہ کر دی گئی۔

پاکستان نیوی نے بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعد دوارکا کے مضبوط بحری اڈے اور ریڈار سٹیشن کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

دوسری جانب پاک فضائیہ نے لدھیانہ کے قریب ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ کیا، جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں 36 گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زیادہ طیارے تباہ کر دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے