اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

یومِ دفاع و شہداء: حمزہ شہباز شریف کا شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اور افواجِ پاکستان نے مل کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں قوم کا فخر اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندان ہمارا سرمایۂ افتخار ہیں، قوم ان کے صبر اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج ملکی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کی ضامن ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اتحاد، اتفاق اور وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر بدخواہ قوت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے