اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب بھرمیں ماحولیاتی آلودگی کیخلاف انفورسمنٹ آپریشن ،4 بھٹے مسمار،5 صنعتی یونٹس سیل

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف، سرسبز و صحت مند پنجاب کے قیام کے لیے ملٹی سیکٹورل گرینڈ انفورسمنٹ آپریشن جاری ہے۔

اس سلسلے میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے دن کے ساتھ ساتھ نائٹ سرویلنس بھی جاری ہے۔

گرینڈ انفورسمنٹ آپریشن کے دوران پنجاب بھر میں  اینٹوں کے 192 بھٹوں کی چیکنگ کی گئی۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 4 بھٹے مسمار جبکہ 2 بھٹے سیل کیے گئے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اسی طرح 154 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی۔ ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 صنعتی یونٹس سیل کیے گئے جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پلاسٹک آلودگی کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق 228 انسپیکشنز کے دوران 862 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا۔ مجموعی طور پر ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر 12 مقامات سیل کیے گئے جبکہ جرمانوں کی مد میں 10 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

تعمیراتی مقامات سے گرد و غبار کے اخراج کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فیوگیٹو ڈسٹ کے خلاف کارروائی کے دوران 8 تعمیراتی مقامات کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزیوں پر 8 نوٹسز جاری کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے