اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا: اسد عمر

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہئے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہئے، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفیٰ دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے