اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے: پی ڈی ایم اے

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے سندھ، چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم نالہ پلکھو وزیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ نالہ پلکھو میں پانی کا ڈسچارج 2 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں۔ انہوں نے والدین سے خصوصی طور پر کہا کہ بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں دریاؤں، ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے