26 Jul 2026
(لاہور نیوز) یوحنا آباد کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بارشی پانی میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، جس نے تلاش کے بعد لڑکے کی لاش پانی سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔
