اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پیمرا کا جیو نیوز کو نوٹس: لائسنس 15 دن کیلئے معطل

28 Jun 2026
28 Jun 2026

(لاہور نیوز) پیمرا نے جیو نیوز کو 10 محرم الحرام کو پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویر کشی کرنے پر نوٹس بھیجتے ہوئے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کر کے نشریات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پیمرا کے مطابق 10محرم الحرام کو جیو نیوز کے پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کی گئی، ایسی تصویرکشی مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے، پیمرا کی شکایات کونسل مزید سماعت کر کے ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات دے گی، دیکھنا ہوگا کیا وجوہات تھیں کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے ردعمل میں کہا مذہب کو لے کر ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں تصوراتی منظرکشی کی طرف نہیں جانا چاہیے، معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا، حقائق سامنے لائیں گے۔

دوسری جانب جیو نیوز انتظامیہ نے 10محرم کو نشر مواد کے حوالے سے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام سفر عشق میں نشر مواد میں عراق اور مشرق وسطی کے کچھ ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے اختیار کی جانے والی رسومات کی عکاسی کی گئی تھی، اس مواد کا مقصد کسی مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا، اس کی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا، متعلقہ مواد کو فوری ہٹا دیا گیا اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہے، جیو نیوز اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے