اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

انسداد منشیات کا عالمی دن منانے کا مقصد منشیات کے استعمال سے ہونے والی معاشرتی اور معاشی تباہ کاریوں کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے متاثرہ فرد کا جلد علاج ضروری ہے۔متاثرہ افراد میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں کم و بیش ایک کروڑ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں، سندھ پولیس کے تعاون سے قائم منشیات بحالی مرکز کے سربراہ عبد الخالق انصاری کہتے ہیں کہ منشیات کا استعمال تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بھی متاثر کررہا ہے۔

والدین کی توجہ، بری صحبت سے اجتناب اور منشیات فروشی کے خلاف حکومتی سطح پر موثر اقدامات کے ذریعے ہی نشے جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے