اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ واقعہ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں، ایک دائمی پیغام اور ایک زندہ درسگاہ ہے، یوم عاشور پر امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں، افواہوں اور اشتعال انگیز رویوں سے اجتناب کیا جائے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کہتے ہیں کہ یوم عاشور ایمان، صبر، ایثار، اصلاح معاشرہ کے بے مثال اسباق روشناس کراتا ہے، واقعہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری مہذب معاشرے کی بنیاد ہے، ہمیں عدم و انصاف، صبر و برداشت اور ذمہ داری کے اوصاف کو فروغ دینا ہے۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے احترام اور یکجہتی کا فروغ ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے