اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

شادباغ: ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے بجلی معطل، شہری پریشانی کا شکار

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(ویب ڈیسک) شادباغ کے علاقے میں گندا نالہ بھگت پورہ پل کے قریب نصب ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا اور علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد ٹرانسفارمر سے بلند شعلے اور دھواں اٹھتا رہا، جبکہ واقعے کے باعث قریبی آبادی بجلی سے محروم ہوگئی۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی، تاہم تاحال لیسکو کا عملہ خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرکے بجلی بحال نہیں کرسکا۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

شہریوں نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرکے علاقے کی بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے