اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفد کی واسا ہیڈ آفس لاہور آمد، شہری خدمات میں بہتری پرتبادلہ خیال

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی میئر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں واسا لاہور کے ہیڈ آفس آمد، جہاں دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔

وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی، چیف آپریٹنگ آفیسر اسداللہ خان، چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز، چیف سٹریٹیجی آفیسر صادق یونس اور چیف فنانشل آفیسر عمار خان بھی شامل تھے۔

لاہور میں وفد کا استقبال صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، چیئرمین پنجاب واسا چوہدری شیر علی خان، وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے کیا۔

دورے کا مقصد پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، ریونیو کلیکشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف شعبوں میں تجربات کا تبادلہ اور شہری خدمات میں بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر وفد کو واسا لاہور کے فیلڈ آپریشنز، ڈرینج سسٹم، ڈسپوزل اسٹیشنز اور مون سون سیزن کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جبکہ مختلف منصوبوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے