اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

شہر میں پارکنگ سہولت کے بغیر تعمیر عمارتوں کے خلاف کارروائیاں تیز

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر میں پارکنگ کی مناسب سہولت کے بغیر تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران رائل پارک اور لکشمی چوک کے علاقوں میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق 6 افراد کے خلاف بلڈنگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر استغاثے تیار کر کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ متعلقہ افراد نے منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیرات کر رکھی تھیں اور پارکنگ کے لیے مختص جگہ بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے تدارک کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منظور شدہ نقشوں کے خلاف تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے