18 Apr 2026
(ویب ڈیسک) لاہور میں سکھ یاتریوں کی آمد ، مختلف مذہبی اور سیاحتی مقامات کی سیر کا لطف اٹھایا۔
یاتریوں نے گردواروں کی زیارت کے ساتھ شہر کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا اور مقامی کھانوں اور خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس نہیں ہو رہا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہاں کے لوگ بے حد محبت اور عزت دیتے ہیں۔
یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شاپنگ اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں ہر ماہ پاکستان آنے اور یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔
