(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 اپریل کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میں 16 سے 18 اپریل کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
