اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب میں حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہو گا

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے بھی پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔

پری حج فلائٹ شیڈول میں شامل 4 ایئر لائنز کی 101 پروازیں شامل ہیں۔

پری حج آپریشن میں پی آئی اے کی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ سعودی ایئر لائن 29، ایئر بلیو 24 اور ایئر سیال کی 15 پروازیں آپریٹ ہوں گی، لاہور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو آپریٹ کی جائے گی۔

پی اے اے کے مطابق 18 اپریل کو سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ روانہ ہو گی۔

دوسری جانب بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

اس نازک اور مقدس ذمہ داری کیلئے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے