اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شفیق آباد:معمولی مذاق خوفناک واقعہ میں تبدیل، ایک بھائی جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) شفیق آباد میں سموسے کھاتے ہوئے کیا گیا معمولی مذاق ایک افسوسناک واقعہ میں بدل گیا، جہاں ایک بھائی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وکیل نے معمولی مذاق پر مشتعل ہو کر دونوں بھائیوں پر چھریوں کے وار کر دیے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زنیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایزن شاہ زیر علاج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزم وکیل موقع سے فرار ہو گیا، تاہم شفیق آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی شروع کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا۔

پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو مریدکے سے صرف 2 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  ایس ایچ او شفیق آباد سہیل گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے