اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورپولیس میں پٹرول کی شدید قلت، انویسٹیگیشن اور آپریشنز کی کارکردگی متاثر

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیس فورس کو پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ، جس کے باعث انویسٹی گیشن اور آپریشنز کی کارکردگی متاثر ہونے لگی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عید کے بعد سے آپریشنز پولیس کو باقاعدہ فیول فراہم نہیں کیا جا رہا، جس سے ڈیوٹی کے دوران مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع  کے مطابق ایس ایچ اوز اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں میں فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں، اور ہفتے میں صرف ایک بار 3 ہزار روپے کا پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کمی کے باعث پولیس کی روزانہ پٹرولنگ اور کرائم فائٹنگ متاثر ہو رہی ہے۔

فیول کی قلت سے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کی گرفتاریوں اور مختلف کارروائیوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی محدود ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے