اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورپولیس کی ہزاروں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی، نگرانی کا نظام سخت

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے شہر بھر میں سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو سخت کر دیا ہے۔

ترجمان لاہورپولیس کے مطابق شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 60 ہزار سے زائد گاڑیوں جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔ اس دوران بغیر کاغذات 918 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

علاوہ ازیں 108 موٹر سائیکلوں کے خلاف دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی گئی، جبکہ 53 اپلائیڈ فار اور 23 غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی سی پی اولاہور کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس متحرک ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے