اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں انتظامی عہدوں پر تعیناتیاں امتحانات کے بعد کرنے کا فیصلہ

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین اور دیگر اہم انتظامی عہدوں پر تعیناتیاں امتحانات کے بعد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق تمام عہدوں پر بیک وقت تعیناتی کی جائے گی تاکہ بورڈز کے انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے عہدوں کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس میں 9 تعلیمی بورڈز کیلئے مجموعی طور پر 264 امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق کنٹرولرز اور سیکریٹریز کی آسامیوں کیلئے بھی جلد انٹرویوز کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کو مختلف عہدوں کیلئے ایک ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث تقرری کے عمل کو مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی تعیناتیوں سے تعلیمی بورڈز کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری آئے گی اور امتحانی نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے