اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گڈ فرائیڈے اور جمعۃ المبارک: پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) گڈ فرائیڈے اور جمعۃ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے مذہبی اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گڈ فرائیڈے کے 2270 پروگرامز پر 13 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری کے ساتھ سنائپرز اور کمانڈوز بھی مامور ہیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر گرجا گھروں میں داخلے کے لیے مکمل چیکنگ اور شناخت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سینئر پولیس افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں، جبکہ ڈولفن فورس، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کے جوان حساس مقامات کے اطراف موثر گشت یقینی بنائیں۔

 مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ڈی پی اوز اور دیگر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جمعۃ المبارک کے موقع پر مساجد کا دورہ کریں اور نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سنیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق مساجد کو اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے