اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک بندش سے سموگ میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ برہم

02 Apr 2026
02 Apr 2026

لاہور:( محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے پاکستان سپر لیگ میچز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور فضائی آلودگی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہر سال پی ایس ایل کے دوران مختلف موومنٹس کی وجہ سے ٹریفک کو ایک ایک گھنٹے تک روکا جاتا ہے، اور روزانہ ایسی تین سے چار موومنٹس ہوتی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ “ہر سال پی ایس ایل ہوتا ہے اور ہر موومنٹ پر گھنٹہ ٹریفک رک جاتی ہے، ہم اس پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔” عدالت کے مطابق گاڑیوں سے سب سے زیادہ فضائی آلودگی پھیل رہی ہے اور ٹریفک کو طویل وقت تک روکنا سموگ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ “پاکستان میں پی ایس ایل ہو رہا ہے، سارا سال کی محنت ایک ماہ میں ضائع ہو جاتی ہے۔

سماعت کے دوران پی ایچ اے نے درختوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے سے متعلق رولز عدالت میں پیش کیے، جس پر عدالت نے جوڈیشل واٹر کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ ان رولز کا تفصیلی جائزہ لے اور اگر ضروری ہو تو مزید تجاویز شامل کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ غیر مقامی درخت لاہور کے ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اسی دوران پنجاب یونیورسٹی میں درختوں کی کٹائی سے متعلق جوڈیشل واٹر کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر کمیشن نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور جہاں درخت کاٹے گئے تھے وہاں نئے درخت لگا دیے گئے ہیں۔

عدالت نے ایک بین الاقوامی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف شکاگو کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گرمی کی شدت کے باعث اموات میں اضافہ ہوگا، اور ہر تین اموات میں سے ایک موت پاکستان میں ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ان میں زیادہ اموات پنجاب میں ہوں گی۔ عدالت نے اس رپورٹ کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ ایک اور عالمی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سب سے زیادہ فضائی آلودگی پاکستان میں ریکارڈ کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت اس معاملے پر مؤثر اقدامات نہیں کر رہی اور ماحولیاتی امور پر اکثر عدالت کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ “ہم ہر کام حکومت سے زور زبردستی سے کرواتے ہیں، حکومت کو خود سنجیدہ ہونا ہوگا۔

علاوہ ازیں عدالت نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ سے درختوں سے متعلق سفارشات لینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے