31 Mar 2026
(لاہور نیوز)ریس کورس میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا، جس کے نتیجے میں ملزم اسد زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریس کورس بستی سیدن شاہ میں 6 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کا واقعہ پیش آیا تھا، ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کے والد ہارون کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اسد نے بچی کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ واقعے کے دوران ملزم کے پاس موجود پستول اچانک چل گیا جس سے وہ خود زخمی ہو گیا۔
