اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں فوجداری مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کا فیصلہ

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہورنیوز) پنجاب میں فوجداری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے جب کہ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پنجاب حکومتِ نے نارکوٹکس کیسز کے لیے پراسیکیوشن پالیسی 2025 کے مسودے کی منظوری دے دی۔سیکرٹری پراسیکیوشن سلمان غنی کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن پالیسی اِن نارکوٹکس کیسز 2025 پیش اور منشیات کے مقدمات میں مؤثر پیروی کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

پنجاب حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن سروس کیس فلو مینجمنٹ سسٹم رولز 2025 کی بھی منظوری دے دی، نئی پالیسی اور رولز کا مقصد پراسیکیوشن نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانا قرار دیا گیا ۔

منشیات سے متعلق مقدمات میں جلد انصاف اور بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا، منظور شدہ مسودوں کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ویٹنگ کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، متعلقہ اداروں کو نئی پالیسی اور رولز پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے