اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ نہ ہونے کے خلاف درخواست دائر

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سکولوں کے باہر سڑکوں پر زیبرا کراسنگ نہ ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

 درخواست گزار عصمت اللہ  نے ایڈووکیٹ رانا محمد سکندر کی وساطت سے یہ درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ نصب کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس پر کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے، تقریباً 75 فیصد سکولوں کے باہر ابھی تک زیبرا کراسنگ موجود نہیں، جس کی وجہ سے طلباء کی حفاظت خطرے میں ہے اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سکولوں کے باہر فوری طور پر زیبرا کراسنگ بنانے کا حکم دیا جائے اور سکولوں کی اطراف کی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جائے تاکہ طلباء اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے