اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ پولیس کی بروقت کارروائیاں، 2 گمشدہ بچے بازیاب

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) اچھرہ پولیس نے اغواء اور گمشدگی کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کمسن بچوں کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کے اغواء کی درخواستیں موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کی ہدایت پر فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس  نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق 4 سالہ حمزہ گھر سے کسی چیز کے لئے نکلا تھا کہ اس کے والد اسے اپنے ساتھ لے گئے، بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین کے درمیان کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہو چکی تھی، پولیس نے بچے کو ریڑی والا چوک سے بازیاب کر لیا۔

دوسرے واقعے میں 5 سالہ احمد گھر سے کھیلنے نکلا اور واپسی کا راستہ بھول گیا، اچھرہ پولیس نے بچے کو فاضلیہ کالونی سے تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے