26 Mar 2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں موبائل مکینک کے خاتون کو مبینہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کو شامی پارک سے گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون بطور نرس پرائیویٹ کلینک پر کام کرتی ہے جبکہ ملزم نے خاتون کو گھر واپسی پر چونگی سٹاپ سے اغواء کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم خاتون کو اغواء کرکےایک فلیٹ میں لےگیا جہاں اسےتشددکا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کی جبکہ ملزم نے خاتون کو واقعہ ظاہر کرنے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
خاتون کی درخواست موصول ہونے پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو شامی پارک سے گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
