اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ملک بھر کے سٹیشنز بند کرنے کی دھمکی

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک) آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے، 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے، حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی دیدی

ایسوسی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے، پیٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے، ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے