اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انجینئرز کیلئے فری لانسنگ پروگرام کا آغاز، 5 ہزار نوجوان مستفید ہوں گے

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک بھر کے انجینئرز کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے فری لانسنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کر سکیں۔

گلوبل انجینئرنگ فری لانس انیشی ایٹو کے تحت انجینئرز کو آن لائن تربیت دی جائے گی، جس میں انہیں بین الاقوامی فری لانس پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا، پروگرام کے دوران شرکاء کو مضبوط پورٹ فولیو تیار کرنے اور پہلا فری لانس پروجیکٹ حاصل کرنے کیلئے عملی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور ریموٹ ورک کی جانب بڑھ رہا ہے، ایسے میں یہ پروگرام نوجوان انجینئرز کو عالمی سطح پر کام کرنے کے قابل بنائے گا، شرکاء کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر اسیسمنٹ بھی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے