اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کل چاند نظر آئے گا یا نہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مارچ بروز جمعرات کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوال 1447 کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 19 مارچ بمطابق 29 رمضان کو شام کے وقت شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں کیوں کہ نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ شام کو چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو کہ رویت کے لیے موزوں نہیں تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا جبکہ شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ماہ رمضان کا چاند نظر آیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے