18 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور شہر کے علاقوں نشتر کالونی، سمن آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور اسلام پورہ سمیت مختلف مقامات پر گیس نہ آنے کے باعث اہل علاقہ کو سحری اور افطاری کے وقت مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکین کے مطابق مہنگائی کے دور میں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں، بھاری بھرکم بل ادا کرنے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جاتی، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
