18 Mar 2026
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 472.39 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، لاہور کے علاقے بند روڈ کے قریب ایک کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
