اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 576 جرائم پیشہ افراد گرفتار

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 650 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران 12 ہزار 711 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 576 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے قبضے سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی مواد، 12 ڈیٹونیٹرز، 4 کلاشنکوف اور 37 فٹ سیفٹی فیوز وائر برآمد کی گئی۔

اسی عرصے کے دوران صوبہ بھر میں 9 ہزار 134 کومبنگ آپریشنز بھی کئے گئے جن میں 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 1 ہزار 595 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کومبنگ آپریشنز کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 کلاشنکوف، 23 رائفلز، 187 پسٹلز، 9 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے تدارک کیلئے ڈور ناکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے