اپ ڈیٹس
  • 202.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول نہیں، پبلک سرونٹس ہیں: سپریم کورٹ

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین کے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے۔

سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹریبونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا اور حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔

فیصلہ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے، ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹریبونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں، محض ادارہ سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں، 2021 کی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس آزاد قانونی محکمہ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ریسکیو ڈرائیور محمد خلیل نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائیوں کو پنجاب سروس ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، سروس ٹریبونل نے معاملے پر نئے سرے سے باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا تھا، حکومتِ پنجاب کا موقف تھا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین مخصوص قانونی ڈھانچے کے تحت پبلک سرونٹس ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے