اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فوڈ سیکٹر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کیلئے پی آر اے رجسٹریشن لازم

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ٹیکس اصلاحات کے جامع نظام کے نفاذ کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔

اس سلسلے میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوڈ سیکٹر میں کاروبار کرنے والے تمام اداروں کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی جائے گی تاکہ ٹیکس نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران غیر رجسٹرڈ سروسز سیکٹر کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، حکام کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے ٹیکس وصولی اور دیگر مالیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے ہدایت کی کہ صارفین سے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود سیلز ریکارڈ میں خرد برد کرنے والے کاروباری مراکز کا ریکارڈ جلد مرتب کیا جائے، قانونی فریم ورک میں بہتری اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے محکمانہ میکنزم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلز ریکارڈ میں واضح خرد برد اور مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے کاروباری مراکز کو سربمہر بھی کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے