اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرقی وسطیٰ میں جنگ کے سائے سٹاک مارکیٹس پر برقرار، منفی زون میں آغاز

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کا سلسلہ جاری ہے، ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی ایک فیصد گراوٹ کا شکار ہے، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی دیکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے