اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 519 روپے کلو مقرر

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں خریداری کرنا پڑ رہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مارکیٹ میں برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 519 روپے فی کلو ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو تقریباً 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جس پر خریداروں  نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 344 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں یہی زندہ برائلر 358 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انڈے 2 روپے مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ فی درجن قیمت 202 روپے برقرار بتائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے