اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کو جنوبی ایشیاء کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف، وزیر اعلیٰ نےمنظوری دیدی

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کی پہلی سینٹرل اے آئی این ایبلڈ گورنمنٹ پنجاب کا پہلا (اے آئی) آرٹی فیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منظوری دیدی۔

2029 ء میں پنجاب کو جنوبی ایشیاء کا لیڈنگ اے آئی صوبے بنانے کا ہدف  دے دیا گیا، پنجاب میں د نیا کا پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اے آئی ڈیلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی۔

صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے" اے آئی روڈ میپ "پر تفصیلی بریفنگ دی، پنجاب میں تین سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 20 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اے آئی روڈ میپ کے تحت اے آئی انفراسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب سکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس قائم ہوں گے۔اے آئی روڈ میپ کے تحت سپیشل پراجیکٹ، ڈیٹا، سٹریٹجک آپریشن اور سٹریٹجک کمیونیکیشن پر مشتمل چار کراس فنکشنل ٹیمیں قائم  کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے اے آئی ٹیکنکل ایڈوائزری بورڈ میں اعلیٰ ماہرین بھی شامل کرنے کی ہدایت کی، مارچ میں پنجاب اے آئی روڈمیپ مینی فیسٹو لانچ کیا جائے گا، جون میں دنیا کے پہلے اے آئی ڈیلیوری یونٹ کی انٹرنیشنل لانچنگ ہوگی اور جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی لانچ کی جائے گی۔

اسی طرح اگست میں یوم آزادی کے حوالے سے گلوبل ٹیک پارٹنرشپ، سٹیزن پوڑٹل لانچ کیا جائے گا، ستمبر میں ہیلتھ بورڈ ایپ لانچ کی جائے گی، اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ اے آئی سے منسلک کر دیا جائے گا جبکہ نومبر کسان اے آئی بورڈ لانچ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی جانب سے کسان اے آئی بورڈ میں ایگریکلچر انٹرنز کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پاکستان کے پہلے پنجاب اے آئی روڈ مپ پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گی، پنجاب کے 100 سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ، اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھائی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے حکومت کے ہر شعبے کی استعدادکار کو بڑھانے چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے