اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والےجائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اصلاحات اور ماحولیات کے شعبےمیں پاکستان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کردی تاہم آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔

 آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر اچھا کام کیا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی پیشرفت ہوئی۔

 آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہا، مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔

 آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبےکی اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی، آئی ایم ایف نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

 مذاکرات میں مشرق وسطیٰ جنگ کے معاشی اثرات بھی زیر بحث آئے اور مشرق وسطیٰ بحران کے پاکستان پر اثرات پر بھی بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے