اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کیا گیا تاہم اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح پنجاب میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت 7 روز کیلئے پابندیاں نافذ کی گئیں، عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس یافتہ اور بغیر لائسنس ہر قسم کے اسلحہ پر بھی پابندی لاگو ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ شادی، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، موجودہ صورتحال میں اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں، امن وعامہ میں خلل کے خدشہ کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔

پنجاب میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے