01 Mar 2026
(ویب ڈیسک) تعلیمی امور سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جن میں تعطیلات، نصاب اور ماحولیاتی سرگرمیوں سے متعلق نکات شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی، جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔
تعلیمی سال 2026 کو ماحولیاتی آگاہی کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم چلانے اور ہر طالب علم و استاد کو ایک درخت لگانے کی ترغیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیلِ نو کے معاملے کو سب کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
نویں اور دسویں جماعت کے نئے یکساں نصاب کا نفاذ تعلیمی سال 2027 سے شروع کیا جائے گا۔
STEAM پروگرام کے تحت ہر سال اگست میں سکول سطح پر مقابلوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
