اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور چڑیا گھر میں نایاب و غیر ملکی طوطوں کی افزائشِ نسل کا آغاز

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(ویب ڈیسک) لاہور چڑیا گھر میں پہلی مرتبہ نایاب اور غیر ملکی طوطوں کی افزائشِ نسل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سال 2024-25 کے دوران مختلف اقسام کے طوطے خریدے گئے تھے جن میں ایکلیکٹس، کاکاٹو، مونک، سن کونیور اور الیگزینڈرن طوطے شامل ہیں، اب ان پرندوں کی افزائشِ نسل کیلئے جدید نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انڈوں کو روایتی گھونسلوں سے نکال کر جدید انکیوبیٹرز میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ درجہ حرارت اور نمی کو کنٹرول کر کے انڈوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، اس مقصد کیلئے درآمد شدہ انکیوبیٹرز اور نرسری بھی قائم کی جا رہی ہے، جبکہ جدید ہیچری سسٹم کی تنصیب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید سہولیات کی بدولت آئندہ برسوں میں پرندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے