26 Feb 2026
(لاہور نیوز) سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میاں سجاد حسین ایڈووکیٹ کیساتھ واردات ہو گئی۔
نامعلوم ملزمان میاں سجاد حسین کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، نامعلوم ملزمان نے ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس میاں سجاد حسین کا موبائل فون چھینا، نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے کیمرے خراب ہیں ۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، کیمروں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔
