اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ بار کا چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خدمات کا اعتراف، یادگاری شیلڈ پیش

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی خدمات کا اعتراف، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم سے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ کہ قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں بار کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت کی از سر نو تزئین آرائش کروانے اور اصل حالت میں بحال کروانے پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کا شکریہ ادا کیا۔

بار کے عہدیداروں نے کہاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا معاملہ ہو یا پھر وکلا کی فلاح و بہبود کا منصوبہ آپ نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اقدامات کئے، سیکرٹری فرح الیاس چیمہ نے کہا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار اور بینچ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کرادار ادا کیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے