اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قرۃ العین فضل لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی کی سینئر کوچیئرپرسن مقرر

26 Feb 2026
26 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) قانونی ماہر قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا، انہیں لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق اور مینارٹیز رائٹس کمیٹی کی سینئر کو چیئرپرسن مقرر کردیا گیا۔

سیکرٹری لاہور بار فرخ الیاس چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ قانونی ماہر قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس اور مینارٹیز رائٹس کے لیے اقدامات کریں گی۔

اس سے قبل قرۃ العین افضل ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بار کی مختلف کمیٹیوں کی چیئرپرسن کے طور پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں، وہ عوامی مفاد کے کیسز، چائلڈ رائٹس اور خواتین کے تحفظ سمیت دیگر امور سے متعلق عدالتی معاونین بھی مقرر ہوچکی ہیں۔

قرۃ العین افضل کو انسانی حقوق و مینارٹیز رائٹس کمیٹی کی سینئر کوچیئرپرسن مقرر کرنے پر وکلا تنظیموں کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے